امریکی فوج کی شام میں موجودگی بہت ضروری ہے ، شہزادہ محمد بن سلمان

امریکی فوج کی شام میں موجودگی بہت ضروری ہے ، شہزادہ محمد بن سلمان

واشنگٹن: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ امریکی فوج کی شام میں موجودگی بہت ضروری ہے ، امریکی فوج کو اگر طویل مدت کے لیے نہیں تو کم سے کم درمیانی مدت کے لیے ضرور موجود رہنا چاہیے۔
امریکی اخبار کو انٹرویومیں شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ امریکی فوج کی شام میں موجودگی کے ذریعے ایران کوخطے میں اپنا اثرورسوخ پھیلانے سے روکا جاسکتا ہے۔سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ امریکا اپنے فوجیوں کی موجودگی سے شام کے مستقبل کے بارے میں کوئی کردار ادا کرسکے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر آپ ان فوجیوں کومشرقی شام سے نکال لیں گے تو آپ اس چیک پوائنٹ سے محروم ہوجائیں گے اور اس سے علاقے میں کئی ایک چیزوں کے در وا ہوسکتے ہیں۔