اسلام آباد،کراچی: پاک بحریہ کی آبدوز پی این ایس ایم ہنگور نے شمالی بحیرۂ عرب میں پہلی لائیو ویپن ...
نیویارک: ریاستِ فلسطین نے غزہ میں بچوں کی شہادتوں پر وزیراعظم شہباز شریف کے خطاب کے اقتباسات ...
نیویارک: امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کے چیئرمین کانگریس مین ٹام شوازی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو امریکا کی جانب سے انٹیلی جنس اور دفاعی تعاون فراہم کیا جانا چاہیے، جبکہ خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کا کردار بھی اہم ہے۔
نیویارک میں ماہر امور خارجہ محمد مہدی سے ملاقات کے دوران ٹام شوازی نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی سے شدید متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے۔ ان کے مطابق دہشت گردی کے اثرات کے اعتبار سے پاکستان کو برکینا فاسو سمیت دیگر متاثرہ ممالک کے تناظر میں بھی دیکھا جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا کو پاکستان کی سکیورٹی کے لیے ہر ممکن تعاون کرنا چاہیے، جس میں انٹیلی جنس کا تبادلہ اور دہشت گردی کے خلاف دفاعی صلاحیت میں اضافے کے لیے معاونت شامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دشوار گزار اور پہاڑی سرحدوں کے باعث پاکستان کو غیر معمولی سکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے، اس لیے امریکی اتحادیوں کو بھی دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں میں تعاون پر آمادہ کیا جانا چاہیے۔
ٹام شوازی نے کہا کہ جنوبی ایشیا، مشرق وسطیٰ اور پورے خطے کے مستقبل میں پاکستان کا کردار اہم ہے۔ امریکا، ایران اور دیگر ممالک کے ساتھ پاکستان کے روابط اسے علاقائی مفاہمت کے فروغ میں مؤثر کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔
انہوں نے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے آزاد ثالثی بورڈ کے قیام کی تجویز بھی پیش کی اور کہا کہ ایسے اقدامات سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے ٹام شوازی نے کہا کہ انہوں نے 2025 میں پاکستان کے دورے کے دوران کرتارپور صاحب کا دورہ کیا تھا۔ ان کے مطابق کرتارپور کو دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور عوامی روابط بڑھانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کرتارپور راہداری کے ذریعے ثقافتی روابط کے فروغ، جبکہ کرکٹ سمیت دیگر عوامی سطح کے اقدامات سے بھی دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔
ملاقات میں محمد مہدی نے کہا کہ پاکستان متوازن جغرافیائی سیاسی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے امریکا میں پاکستانی مصنوعات کے لیے مارکیٹ رسائی میں اضافے اور سول شعبے میں ساختی اصلاحات کو دونوں ممالک کے درمیان طویل المدتی معاشی روابط کے لیے اہم قرار دیا۔
پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم شہباز شریف سے سکیورٹی صورتحال کے جائزے کے لیے اپیکس کمیٹی کا اجلاس پشاور میں طلب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی پشاور میں بلایا جائے تاکہ صوبے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی غور کیا جاسکے۔
گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ صوبہ دہشت گردی کا شکار ہے اور امن کے لیے ریڈ لائن کھینچنا ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہتھیار اٹھانے اور ریاست سے ٹکرانے والوں کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوں گے۔
فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں امن و امان کے قیام کے لیے وفاق اور صوبے کو مل کر مؤثر اقدامات کرنا ہوں گے۔
کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی وجہ سے پورا اسلام آباد محاصرے میں رہا اور احتجاج کے دوران شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ ان کے مطابق پیپلزپارٹی نے بھی مختلف ادوار میں احتجاج کیے، تاہم کبھی سڑکیں بند کرکے یا دھرنے دے کر عوام کو تنگ نہیں کیا۔
شرجیل میمن نے کہا کہ کنٹینرز لگانے اور ہٹانے پر کروڑوں روپے خرچ ہوئے ہوں گے، جو عوام کے پیسے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت ہے اور سیاسی جماعتوں کو جلسے کرنے کا حق حاصل ہے، تاہم احتجاج کے دوران عوام کو تکلیف نہیں ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت بھی گرفتار ہوئی، لیکن پارٹی نے کبھی جلاؤ گھیراؤ کا راستہ اختیار نہیں کیا۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ میں کسی کو فتنہ و فساد کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ماسکو: پاکستانی نوجوان محمد بُرہان نے ماسکو میراتھن کامیابی سے مکمل کرکے پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کرلیا۔
محمد بُرہان ماسکو میراتھن میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے واحد پاکستانی تھے۔ انہوں نے میراتھن میں بھرپور شرکت کرتے ہوئے مقررہ فاصلہ کامیابی سے مکمل کیا اور بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کیا۔
محمد بُرہان کی اس کامیابی کو پاکستانی نوجوانوں کے لیے ایک حوصلہ افزا مثال قرار دیا جا رہا ہے۔ ان کی کامیابی پر اہلِ خانہ، دوستوں اور مختلف حلقوں کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی ہے۔
نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر سوشل بزنس، یوتھ اینڈ ٹیکنالوجی فورم کا انعقاد ہوا، جس میں پاکستان نے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، مالی شمولیت اور مستقبل کے مالیاتی نظام میں اپنے کردار کو اجاگر کیا۔
وزیر مملکت اور پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین بلال بن ثاقب نے فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کے لیے ٹیکنالوجی کے فروغ کے ساتھ مؤثر ضابطہ کاری بھی ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اب مستقبل کے مالیاتی نظام کے قواعد کی تشکیل میں بھی اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ 2018 میں پاکستان میں مالیاتی اداروں کو ڈیجیٹل اثاثوں سے لین دین سے روک دیا گیا تھا، تاہم اب اس شعبے کو باقاعدہ ضابطوں کے تحت آگے بڑھایا جا رہا ہے۔
بلال بن ثاقب نے کہا کہ مقصد صرف سرمایہ فراہم کرنا نہیں بلکہ لوگوں کی صلاحیتوں میں اضافہ بھی ہے۔ مصنوعی ذہانت کو کسانوں، ڈاکٹروں اور اساتذہ کے کام سے جوڑ کر ترقی پذیر ممالک میں سہولیات کی کمی دور کرنے میں مدد لی جا سکتی ہے۔
وزیر مملکت کے مطابق جس طرح موبائل فون ٹیکنالوجی نے ترقی پذیر ممالک کو لینڈ لائن کے مرحلے سے گزرے بغیر آگے بڑھنے کا موقع دیا، اسی طرح نئی ٹیکنالوجیز بھی روایتی مراحل کو عبور کرکے ترقی کی رفتار تیز کرسکتی ہیں۔
انہوں نے زور دیا کہ مالی سہولیات سے محروم افراد کو معاشی نظام کا حصہ بنانے کے لیے ٹیکنالوجی اور مؤثر ضابطہ کاری کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا۔
فورم کی افتتاحی تقریب میں جنرل اسمبلی کے صدر، تیمور لیستے کے صدر، بھوٹان کے وزیراعظم اور نوبیل امن انعام یافتہ پروفیسر محمد یونس سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔
سنگاپور : پاکستانی گالفرز نے سنگاپور اوپن سینئر امیچر گالف چیمپئن شپ میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کا ...
جاپان : ایشین گیمز میں جیولن تھرو کا فیصلہ کن مرحلہ کل ہوگا، جہاں پاکستان کے سٹار ایتھلیٹ ارشد ندیم سمیت 14 ...
کراچی: پاکستان کے عالمی انڈر 23 سکواش چیمپیئن نور زمان نے ایشین گیمز 2026 کے مینز انفرادی مقابلے میں ہم وطن اشعب ...
ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ: پاکستانی ایتھلیٹ بلال احمد نے دو گولڈ میڈلز جیت لیے
تھائی لینڈ : تھائی لینڈ میں منعقد ہونے والی ایشین باڈی بلڈنگ اینڈ فزیک سپورٹس چیمپئن شپ میں پاکستان کے بلال احمد نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو طلائی تمغے حاصل کرلیے۔ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے بلال احمد نے ...