Get Alerts

بلوچستان میں 96 گھنٹوں کے دوران 71 سے زائد دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر

بلوچستان میں 96 گھنٹوں کے دوران 71 سے زائد دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر

راولپنڈی:بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ 96 گھنٹوں کے دوران مختلف کارروائیوں میں 71 سے زائد دہشت گرد ہلاک کیے گئے ہیں۔ 
آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر 21 ستمبر کو زیارت اور گردونواح میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی شروع کی گئی۔ آپریشن شعبان کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے کلیئر کیے، جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں اب تک 33 دہشت گرد ہلاک کیے جا چکے ہیں۔ کارروائیوں کے دوران اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران آپریشن میں مزید 23 دہشت گرد ہلاک ہوئے اور ایک وسیع علاقے کو کلیئر کیا گیا۔ 25 ستمبر کو نوشکی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران مزید 11 دہشت گرد ہلاک کیے گئے، جبکہ مند کے علاقے میں کارروائی کے دوران 6 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کلیئرنس آپریشن جاری رہے گا اور سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھیں گی۔ یہ تمام اعداد و شمار آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق ہیں۔

ٹیگز: