Get Alerts

بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 21 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر

 بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 21 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر

راولپنڈی: بلوچستان کے مختلف اضلاع میں سکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 21 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے اضلاع چاغی اور پشین میں 31 اگست اور یکم ستمبر کی درمیانی شب آپریشنز کیے۔فائرنگ کے تبادلے میں 2افسروں سمیت پاک فوج کے 6جوان وطن پر قربان ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق کارروائیوں کے دوران فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 21 دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، جبکہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن بھی جاری ہے۔

ٹیگز: