Get Alerts

فلم ’’لالی ‘‘سرمد کھوسٹ نے ڈی سی ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ جیت لیا

فلم ’’لالی ‘‘سرمد کھوسٹ نے ڈی سی ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ جیت لیا

اسلام آباد / واشنگٹن:نامور پاکستانی ہدایت کار سرمد کھوسٹ نے ایک بار پھر بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر دیا ہے۔ انہوں نے اپنی  فلم ’’لالی‘‘ پر15 ویں ڈی سی ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول (DCSAFF) میں بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔
فیسٹیول کی باضابطہ انسٹاگرام پیج پر اس حوالے سے بتایاگیا۔ جس کے بعد سرمد کھوسٹ نے بھی  اپنی انسٹاگرام سٹوری کے ذریعے اس کامیابی کو مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔
فلم "لالی"  کی کہانی سرمد کھوسٹ اور سندس ہاشمی نے مشترکہ طور پر لکھی ہے۔ یہ کہانی زیب نامی ایک  لڑکی کے گرد گھومتی ہے جسے اس کے تین سابقہ رشتوں کی پراسرار موت کے بعد "منحوس " قرار دے دیا جاتا ہے۔رواں سال فروری میں "لالی" برلینلے میں دکھائی جانے والی پہلی مکمل طور پر پاکستانی پروڈیوسڈ فیچر فلم تھی، جبکہ اس ماہ اسے برطانیہ کے سب سے بڑے فلمی میلے "70 ویں بی ایف آئی لندن فلم فیسٹیول" کے لیے بھی منتخب کیا گیا ہے۔
سرمد کھوسٹ اس سے قبل اپنی 2022 کی سراہی جانے والی فلم "کملی" پر بھی اسی فیسٹیول میں بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ جیت چکے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کی دیگر شاہکار تخلیقات میں مقبول ترین ڈرامہ "ہمسفر" اورفلم "زندگی تماشا" شامل ہیں۔

ٹیگز: