اسلام آباد: پٹرولیم لیوی کے معاملے پر حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور بھی بے نتیجہ ختم ہوگیا۔
جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ کے مطابق حکومت نے مزید مشاورت کے لیے کل تک کا وقت مانگا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے پٹرولیم لیوی سے متعلق اپنی تمام تجاویز حکومت کے سامنے تفصیل کے ساتھ پیش کر دی ہیں۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے تجاویز پر غور کے بعد آئندہ پیش رفت متوقع ہے۔