Get Alerts

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی : آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 9 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق زیارت، ہرنائی اور سوراب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے۔ 

ذرائع کے مطابق زیارت اور ہرنائی کے درمیان پہاڑی علاقے میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی، جہاں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو گھیرے میں لے کر مؤثر کارروائی کی گئی۔ آپریشن کے دوران 8 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ ان کا ٹھکانہ بھی مکمل طور پر تباہ کردیا گیا۔

دوسری کارروائی ضلع سوراب کے علاقے حاجیکہ گاؤں میں کی گئی، جہاں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی نقل و حرکت کا سراغ لگانے کے بعد کارروائی کی اور ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائیوں کے دوران ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے ایمونیشن، میگزین، دستی بم، واکی ٹاکی، موٹرسائیکل اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔
سکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام تک کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

ٹیگز: