Get Alerts

 پیٹرول سبسڈی سکیم میں مزید سہولت، رجسٹریشن کا میسیج مفت کردیا گیا

 پیٹرول سبسڈی سکیم میں مزید سہولت، رجسٹریشن کا میسیج مفت کردیا گیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی پیٹرولیم سبسڈی سکیم میں غریب اور متوسط طبقے کے لیے مزید سہولت فراہم کردی گئی، پیٹرول سبسڈی سکیم میں رجسٹریشن کے لیے بھیجا جانے والا میسیج بالکل مفت کردیا گیا۔

 حکومت کے مطابق وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم کے تحت موٹر سائیکل، رکشہ اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے مالکان کو فیول سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے۔

 حکومت کا کہنا ہے کہ سکیم کا مقصد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بوجھ میں کمی لاتے ہوئے غریب اور متوسط طبقے کو براہِ راست ریلیف فراہم کرنا ہے۔

 وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم کے تحت ملک بھر میں عوام کو ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے، جبکہ آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے شہری بھی سکیم سے مستفید ہو رہے ہیں۔

 حکومت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ فیول سبسڈی سکیم میں رجسٹریشن کے لیے مقررہ طریقہ کار اختیار کریں اور دستیاب سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔

ٹیگز: