Get Alerts

 فیول ریلیف پیکج پر حکومت اور پٹرولیم ڈیلرز میں معاملات طے پا گئے

 فیول ریلیف پیکج پر حکومت اور پٹرولیم ڈیلرز میں معاملات طے پا گئے

 اسلام آباد: فیول ریلیف پیکج پر حکومت اور پٹرولیم ڈیلرز کے درمیان معاملات طے پا گئے۔ کامیاب مذاکرات کے بعد پٹرولیم ڈیلرز نے فیول ریلیف پیکج پر عملدرآمد شروع کردیا۔

 حکومت اور ڈیلرز کے درمیان اتفاق ہوا ہے کہ ریلیف پیکج کے تحت ڈیلرز کو ادائیگی سٹیٹ بینک کے ذریعے 48 گھنٹوں میں ان کے اکاؤنٹس میں منتقل کی جائے گی۔ حکومت کی جانب سے ادائیگیوں کے طریقہ کار کا نوٹیفکیشن بھی جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

 وزیر پٹرولیم نے آئندہ سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے عمل کو مزید مؤثر بنانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

 دوسری جانب وزیراعظم کے پٹرول ریلیف پیکج کے تحت عوام کو پٹرول کی فراہمی جاری ہے۔ وفاقی وزیر شزا فاطمہ نے اسلام آباد میں مختلف پٹرول پمپس کا دورہ کیا اور شہریوں سے ریلیف اسکیم کے حوالے سے گفتگو کی۔

 ادھر پٹرولیم لیوی کے خاتمے کے معاملے پر حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان ڈیڈلاک برقرار ہے۔ جماعت اسلامی نے 20 ستمبر کے احتجاج کی تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں اور انتظامات کے لیے مختلف کمیٹیاں بھی قائم کردی گئی ہیں۔

 جماعت اسلامی کے رہنما نصراللہ رندھاوا کا کہنا ہے کہ پٹرولیم لیوی کا خاتمہ ہی عوام کو حقیقی ریلیف دینے کا طریقہ ہے۔

ٹیگز: