پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم شہباز شریف سے سکیورٹی صورتحال کے جائزے کے لیے اپیکس کمیٹی کا اجلاس پشاور میں طلب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی پشاور میں بلایا جائے تاکہ صوبے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی غور کیا جاسکے۔
گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ صوبہ دہشت گردی کا شکار ہے اور امن کے لیے ریڈ لائن کھینچنا ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہتھیار اٹھانے اور ریاست سے ٹکرانے والوں کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوں گے۔
فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں امن و امان کے قیام کے لیے وفاق اور صوبے کو مل کر مؤثر اقدامات کرنا ہوں گے۔