پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں تعلیم کا نظام ناکام اور ہیلتھ سسٹم تباہ ہو چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں پی ٹی آئی اور صوبائی حکومت “اڈیالہ منتقل” ہو گئی ہے۔
گورنر نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو پنجاب سے کسی دوسرے صوبے میں منتقل کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ گورنر راج کا نفاذ صوبائی حکومت کے رویے پر منحصر ہے، اور اگر حکومت محاذ آرائی کی سیاست کرے گی تو قانون حرکت میں آئے گا۔
گورنر کا مزید کہنا تھا کہ اگر گورنر راج نافذ کیا گیا تو بعض مقامات پر موجود افراد گورنر ہاؤس تک بھی نہیں پہنچ سکیں گے، جس سے صوبائی انتظامیہ اور حکومتی افسران کے لیے مشکلات پیدا ہوں گی۔