جس کو بھی عوام مینڈیٹ دیں گے ہم اس پارٹی کو سپورٹ کریں گے، لیول پلیئگ فیلڈ میں صرف الیکشن کمیشن نہیں، صوبائی حکومتیں بھی آتی ہیں:فیصل کریم کنڈی 

  جس کو بھی عوام مینڈیٹ دیں گے ہم اس پارٹی کو سپورٹ کریں گے، لیول پلیئگ فیلڈ میں صرف الیکشن کمیشن نہیں، صوبائی حکومتیں بھی آتی ہیں:فیصل کریم کنڈی 

کراچی :پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ  جس کو بھی عوام مینڈیٹ دیں گے ہم اس پارٹی کو سپورٹ کریں گے، لیول پلیئگ فیلڈ میں صرف الیکشن کمیشن نہیں، صوبائی حکومتیں بھی آتی ہیں۔پیلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی  نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ   جس کو بھی عوام مینڈیٹ دیں گے ہم اس پارٹی کو سپورٹ کریں گے، لیول پلیئگ فیلڈ میں صرف الیکشن کمیشن نہیں، صوبائی حکومتیں بھی آتی ہیں۔ 


 ہم نے چاروں صوبوں کی شکایات چیف الیکشن کمشنر کے سامنے رکھیں، کچھ مخصوص جماعتیں الیکشن میں تاخیر کی باتیں کر رہی تھیں تو ہم نے الیکشن کی تاخیر اور الیکشن شیڈول پر ای سی پی سے بات کی، ہماری ٹرانسفرز، پوسٹنگ اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے شکایات بھی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ہمیں مثبت جواب دیا ہے، سوشل میڈیا پر الیکشن مہم نہ چلانے دینےکا خدشہ بھی ای سی پی کے سامنے رکھا ہے۔

مصنف کے بارے میں