Get Alerts

 جنوبی افریقا میں فائرنگ کے دو واقعات، 27 افراد ہلاک، متعدد زخمی

 جنوبی افریقا میں فائرنگ کے دو واقعات، 27 افراد ہلاک، متعدد زخمی

کیپ ٹائون:جنوبی افریقا کے دو بڑے شہروں جوہانسبرگ اور کیپ ٹاؤن میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 27 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

 پولیس کے مطابق جوہانسبرگ کے ایک بار میں مسلح افراد نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

 دوسرے واقعے میں کیپ ٹاؤن کے ایک انٹرٹینمنٹ وینیو کو مسلح افراد نے نشانہ بنایا۔ اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 10 افراد جان سے گئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔

 پولیس نے دونوں واقعات کی تحقیقات شروع کردی ہیں، جبکہ فائرنگ میں ملوث افراد کی تلاش جاری ہے۔

ٹیگز: