Get Alerts

ملک بھر میں مختلف حادثات و فائرنگ کے واقعات؛ 11 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

ملک بھر میں مختلف حادثات و فائرنگ کے واقعات؛ 11 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

لاہور، کراچی،راولپنڈی،چارسدہ:ملک کے مختلف شہروں میں پیش آنے والے حادثات اور پرتشدد واقعات میں مجموعی طور پر 11 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ کئی زخمی ہوگئے۔

راولپنڈی کے علاقے آزاد پتن میں ایک مسافر وین حادثے کا شکار ہوکر دریا میں جاگری۔ ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 3 افراد کی لاشیں نکال لیں جبکہ 4 زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا۔ حکام کے مطابق حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔

مری کے علاقے گہل بازار میں کٹائی کے دوران مٹی کا تودہ مزدوروں پر آگرنے سے 2 مزدور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ دیگر دو کو زندہ بچا لیا گیا۔ ریسکیو ٹیموں نے علاقے کو کلیئر کرکے کام مکمل کیا۔

کراچی میں مختلف ٹریفک حادثات نے بھی چار قیمتی جانیں لے لیں جن میں ایک چار سالہ بچہ، دو خواتین اور ایک طالب علم شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق بعض حادثات تیز رفتاری کے باعث پیش آئے۔

چارسدہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے سرکاری سکول کی دو خواتین اساتذہ جاں بحق ہوگئیں۔ واقعے کے بعد پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ٹیگز: