Get Alerts

کیلیفورنیا کے آسمان پر لہروں جیسے بادلوں نے سب کو حیران کر دیا

کیلیفورنیا کے آسمان پر لہروں جیسے بادلوں نے سب کو حیران کر دیا

کیلیفورنیا : امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سانتا کروز میں آسمان پر بادلوں کی ایک منفرد اور دل موہ لینے والی شکل نے شہریوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کی شام غروبِ آفتاب کے وقت آسمان پر سیاہ اور سفید بادل اس انداز میں نمودار ہوئے کہ وہ سمندر کی بلند و بالا لہروں کا منظر پیش کر رہے تھے، جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔

اس دلکش منظر کو مزید حسین بنانے میں سورج کی سنہری کرنوں نے بھی اہم کردار ادا کیا، جو بادلوں پر پڑ کر ایک شاندار قدرتی منظر تخلیق کر رہی تھیں۔

اس غیرمعمولی منظر کو دیکھنے والے متعدد افراد نے اپنے موبائل فونز اور کیمروں سے تصاویر اور ویڈیوز بنائیں اور انہیں سوشل میڈیا پر شیئر کیا، جہاں یہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔

ساحل پر موجود ایک خاتون کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کو بھی صارفین کی بڑی تعداد نے پسند کیا، جبکہ اس منفرد بادلوں کے منظر نے سوشل میڈیا پر خوب توجہ حاصل کی۔

ٹیگز: