جاپان : ایشین گیمز میں جیولن تھرو کا فیصلہ کن مرحلہ کل ہوگا، جہاں پاکستان کے سٹار ایتھلیٹ ارشد ندیم سمیت 14 ایتھلیٹس ایکشن میں نظر آئیں گے۔
پاکستان کی جانب سے ارشد ندیم کے علاوہ یاسر سلطان بھی فائنل میں شرکت کریں گے اور دونوں پاکستانی تھرورز میڈلز کے حصول کے لیے میدان میں اتریں گے۔
مقابلے میں سری لنکا کے رمیش تھرانگا کو گولڈ میڈل کے مضبوط امیدواروں میں شمار کیا جا رہا ہے، جبکہ بھارت کے دو ایتھلیٹس بھی مقابلے میں توجہ کا مرکز ہوں گے۔ تاہم بھارتی سٹار جیولن تھرور نیرج چوپڑا اس مرتبہ ایشین گیمز میں شریک نہیں ہیں۔
ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ کا کہنا ہے کہ ارشد نے لاہور میں تیاری کے بعد جاپان کے ماحول اور حالات کے مطابق بھی ٹریننگ کی ہے۔ ان کے مطابق ارشد ندیم مکمل طور پر فٹ ہیں اور بہترین فارم میں فائنل کے لیے تیار ہیں۔