گلاسگو: پاکستان کے اولمپک چیمپئن ارشد ندیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامن ویلتھ گیمز کے جیولن تھرو ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا، جبکہ قومی ایتھلیٹ یاسر سلطان فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔
جیولن تھرو کے کوالیفائنگ مرحلے میں ارشد ندیم نے اپنی بہترین کوشش میں 78.63 میٹر کی تھرو کی، جس کے نتیجے میں انہوں نے مجموعی طور پر 18 کھلاڑیوں میں ساتویں پوزیشن حاصل کرتے ہوئے فائنل میں رسائی حاصل کی۔
دوسری جانب پاکستان کے یاسر سلطان کوالیفائنگ راؤنڈ میں نمایاں کارکردگی دکھانے کے باوجود ٹاپ 12 میں شامل نہ ہو سکے۔ انہوں نے 74.36 میٹر کی بہترین تھرو کی اور 14ویں نمبر پر رہے، جس کے باعث وہ فائنل مرحلے کے لیے کوالیفائی نہ کر سکے۔
کوالیفائنگ مرحلے کے اختتام پر بہترین کارکردگی دکھانے والے 12 ایتھلیٹس نے جیولن تھرو کے فائنل میں جگہ بنائی، جن میں پاکستان کے ارشد ندیم بھی شامل ہیں۔