لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا ۔گورنر پنجاب چودھری سرور نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور کیا۔
نیو نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے مستعفی ہونے کے بعد ان کے خلاف جمع کرائی جانے والی تحریک عدم اعتماد غیر موثر ہوگئی ہے۔ جس کے بعد پنجاب اسمبلی کا اجلاس 2 اپریل کو طلب کرلیا گیا ۔