حکومت کا فضل الرحمن ، شہباز شریف، آصف زرداری کو گرفتار کرنے کا منصوبہ 

حکومت کا فضل الرحمن ، شہباز شریف، آصف زرداری کو گرفتار کرنے کا منصوبہ 
سورس: File

اسلام آباد: حکومت کا بڑا منصوبہ ،بیرونی فنڈنگ پر منتخب حکومت گرانے پر بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کی تیاریاں شروع  کردی ہیں۔  مولانا فضل الرحمن ، شہباز شریف ، آصف زرداری کو گرفتار کیا جا سکتا ہے۔، آٹھ منحرف ارکان کے خلاف بھی بغاوت کا مقدمہ درج کیا جائے گا ، حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ  تیاری مکمل ہے کل متعلقہ فورم پر مقدمہ درج کرنے کے لیے جا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قانونی ٹیم کا  اہم اجلاس اسلام اباد میں ہوا جس میں منحرف اور اپوزیشن ارکان کے خلاف غداری کے مقدمات بنانے پر غور کیا گیا ۔

وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ منحرف اور اپوزیشن ارکان کے خلاف ثبوت موجود ہیں، حکومت گرانے کیلئے اپوزیشن نے غیرملکی  معاونت حاصل کی ۔ حکومت گرانے کیلئے غیرملکی معاونت حاصل کرنا غداری کے مزے میں آتا ہے۔

 ذرائع کے مطابق بیرونی فنڈنگ پر منتخب حکومت گرانے پر بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں ۔ مولانا فضل الرحمن ، شہباز شریف ، آصف زرداری کو گرفتار کیا جا سکتا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آٹھ منحرف ارکان کے خلاف بھی بغاوت کا مقدمہ درج کیا جائے گا ۔ہماری تیاری مکمل ہے کل متعلقہ فورم پر مقدمہ درج کرنے کے لیے جا رہے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں