پنجاب کے سرکاری سکولوں میں گرمیوں کے اوقات کار تبدیل ، نیا شیڈول جاری

10:51 AM, 1 Apr, 2025

نیوویب ڈیسک

لاہور: پنجاب کے محکمہ سکولز ایجوکیشن نے سرکاری سکولوں کے لیے گرمیوں کے نئے اوقات کار کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ یہ شیڈول 7 اپریل سے 15 اکتوبر تک نافذ العمل ہوگا۔

نئے شیڈول کے مطابق سنگل شفٹ سکولوں میں تعلیمی اوقات صبح ساڑھے 7 بجے سے دوپہر 1 بجے تک ہوں گے۔ جمعہ کے دن سکولوں میں چھٹی ساڑھے 11 بجے ہو گی۔ جبکہ ڈبل شفٹ  سکولوں کے اوقات صبح ساڑھے 7 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ہوں گے، جب کہ سیکنڈ شفٹ سکول دوپہر 12 بجے سے شام ساڑھے 4 بجے تک کھلے رہیں گے۔ جمعہ کے روز سیکنڈ شفٹ سکولوں کی ابتدا دوپہر ڈھائی بجے ہوگی۔

مزیدخبریں