صدر آصف زرداری کی طبیعت ناساز، کراچی کے ہسپتال میں داخل

05:43 PM, 1 Apr, 2025

کراچی:1صدر آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز ہو گئی جس کے بعد انہیں کراچی کے نجی سپتال میں داخل کر دیا گیا۔

 رپورٹ کے مطابق، آصف علی زرداری کو بخار اور انفیکشن کی شکایت ہوئی تھی، جس کے باعث ان کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے۔

 پیپلزپارٹی کے ذرائع نے بتایا کہ ہسپتال میں ڈاکٹرز کی ٹیم ان کی نگرانی کر رہی ہے اور اب ان کی حالت پہلے سے بہتر ہے۔

مزیدخبریں