مودی کی ناکام سفارت کاری: آبنائے ہرمز میں 18 بھارتی جہاز محصور، ایندھن کی ترسیل معطل

11:55 AM, 1 Apr, 2026

نئی دہلی / دبئی :بھارتی نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی (NDTV) کی رپورٹ کے مطابق، خلیجِ فارس اور آبنائے ہرمز میں بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی کے نتیجے میں بھارت کو ایندھن فراہم کرنے والے جہازوں کا بڑا قافلہ پھنس کر رہ گیا ہے، جسے مبصرین مودی حکومت کی بدترین سفارتی ناکامی قرار دے رہے ہیں۔
بھارتی حکام نے تصدیق کی ہے کہ اس وقت صورتحال درج ذیل ہے۔مجموعی طور پر 18 بھارتی جہاز آبنائے ہرمز کے حساس علاقے میں محصور ہو چکے ہیں۔بھارت کے لیے ایندھن (تیل اور گیس) لے کر آنے والے 10 مزید غیر ملکی جہاز بھی خلیجِ فارس میں پھنسے ہوئے ہیں۔
 بھارتی وزارتِ جہاز رانی اور پیٹرولیم حکام نے ان جہازوں کے پھنسنے اور سپلائی لائن منقطع ہونے کی باقاعدہ تصدیق کر دی ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کی "متنازع سفارت کاری" نے بھارت کو ایک ایسے موڑ پر لا کھڑا کیا ہے جہاں اس کے تجارتی مفادات داؤ پر لگ گئے ہیں۔
  خلیج میں جاری امریکہ ایران کشیدگی کے دوران بھارت اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنے میں ناکام رہا، جس کا خمیازہ اب اسے معاشی طور پر بھگتنا پڑ رہا ہے۔ اگر یہ جہاز جلد واگزار نہ کرائے گئے تو بھارت میں پیٹرولیم مصنوعات کی شدید قلت پیدا ہو سکتی ہے، جو بھارتی معیشت کے لیے ایک بڑا دھچکا ہوگا۔

مزیدخبریں