لاہور:حکومتِ پنجاب نے صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے لیے نئے اوقاتِ کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اس انقلابی فیصلے کے تحت اب پنجاب کے تعلیمی اداروں میں ہفتہ وار تعطیلات میں اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کا مقصد طلبہ اور اساتذہ کی کارکردگی میں بہتری لانا ہے۔
حکومتی اعلان کے مطابق تعلیمی ہفتے کی ترتیب درج ذیل ہوگی۔پنجاب بھر کے تمام سرکاری اور نجی سکولوں میں اب جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو چھٹی ہوگی۔تمام تعلیمی ادارے ہفتے میں صرف 4 دن (پیر، منگل، بدھ اور جمعرات) کھلا کریں گے۔ اس فیصلے کا اطلاق صوبے کے تمام چھوٹے بڑے شہروں کے سرکاری و نجی سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں پر یکساں طور پر ہوگا۔
پنجاب کے تعلیمی اداروں میں بڑا بریک تھرو: ہفتے میں 3 چھٹیاں، جمعہ کو بھی تعلیمی ادارے بند رہیں گے
03:43 PM, 1 Apr, 2026