امریکی اتحادی طیاروں کی شام پر بمباری ٗ 60شہری جاں بحق

امریکی اتحادی طیاروں کی شام پر بمباری ٗ 60شہری جاں بحق

دمشق : امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں نے ایک بار پھر شام کے صوبہ دیرالزور میں ساٹھ عام شہریوں کو جاں بحق کر دیا ہے


تفصیلات کے مطابق منگل کی صبح امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں نے شام کے صوبہ دیرالزور کے مشرقی علاقوں الکشمہ، الشویط، الدویر اور العشارہ علاقوں پر بمباری کر کے بڑی تعداد میں عام شہریوں کو خاک و خون میں نہلا دیا۔


یاد رہے اس سے قبل تیس جولائی دوہزارسترہ کو امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صوبہ دیرالزور کے البوکمال شہر میں ایک اسپتال پر بمباری کر کے عورتوں اور بچوں سمیت کم از کم چھے افراد کو جاں بحق اور دس کو زخمی کردیا۔