ماسکو کی عدالت میں فائرنگ،3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی

ماسکو کی عدالت میں فائرنگ،3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی

ماسکو: روس کے دارالحکومت ماسکو میں عدالتی کارروائی کے دوران مجرموں کی طرف سے فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
روسی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے کا کہنا ہےکہ روس کے دارلحکومت ماسکو کی عدالت میں 5 افراد پر مشتمل گینگ کے خلاف عدالتی کارروائی جاری تھی کہ اچانک گینگ کے ممبران نے سیکیورٹی اہلکاروں سے اسلحہ چھین کر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تاہم سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 3 ملزمان ہلاک جب کہ دیگر 2 زخمی ہوگئے۔اس واقعے کے بعد عدالتی کارروائی روک دی گئی اور عمارت کو خالی کرالیا گیا۔
خیال رہے کہ ان ملزمان کا تعلق جی ٹی اے گینگ سے ہے جس نے ایک کمپیوٹر گیم سے متاثر ہوکر اپنے گینگ کا نام رکھا ہے اور ان کے خلاف ماسکو کی عدالت میں مقدمات درج ہیں۔