گوجرانوالہ کے ہسپتال میں مریض کو میت کے ساتھ لٹا کر طبی امداد دینے کا ایک اور واقعہ

گوجرانوالہ کے ہسپتال میں مریض کو میت کے ساتھ لٹا کر طبی امداد دینے کا ایک اور واقعہ

گوجرانوالہ: گوجرانوالہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں مریض کو میت کے ساتھ لٹا کر طبی امداد دینے کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق دو ہفتے قبل ڈی ایچ کیو ہسپتال میں مریض کو میت کے ساتھ لٹانے کا واقعہ پیش آیا تھا اور حکام کی جانب سے نوٹسز لینے کے باوجود اسی ہسپتال میں اسی قسم کا ایک اور واقعہ پیش آیا جہاں مردہ خاتون اور نوجوان مریض کو ایک ہی بیڈ پر لٹا کر طبی امداد دی گئی۔

ہائی بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا خاتون کو علاج کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا جہاں ایمرجنسی وارڈ میں خاتون دوران علاج چل بسی جس کے بعد اسے مریض کے ساتھ بیڈ پر لٹا دیا گیا۔

خیال رہے کہ 18 جولائی کو بھی اسی قسم کا واقعہ پیش آیا تھا جس کی خبر نشر ہونے کے بعد سیکرٹری ہیلتھ نے نوٹس لیا ۔

مصنف کے بارے میں