این اے 129 لاہور پر ضمنی انتخاب 18 ستمبر کو ہوگا

09:56 AM, 1 Aug, 2025

لاہور : سینئر سیاستدان میاں اظہر کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست این اے 129 لاہور پر ضمنی انتخاب 18 ستمبر کو ہوگا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اس ضمنی انتخاب کے لیے شیڈول جاری کر دیا ہے۔

ریٹرننگ افسر عثمان غنی کے مطابق، امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 4 سے 6 اگست تک جمع کروا سکیں گے۔ 7 اگست کو نامزد امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کی جائے گی۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال (سکروٹنی) 11 اگست تک مکمل کی جائے گی، اور ان پر اپیلیں 12 سے 16 اگست تک دائر کی جا سکیں گی۔ اپیلوں پر فیصلے 20 اگست تک کیے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق حتمی امیدواروں کی فہرست 23 اگست کو جاری کی جائے گی، جبکہ کاغذات واپس لینے کی آخری تاریخ 25 اگست ہوگی۔ انتخابی نشان 26 اگست کو الاٹ کیے جائیں گے، اور 18 ستمبر کو پولنگ ہوگی جو صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے این اے 129 میں ضمنی انتخاب میں حصہ لینے سے معذرت کر لی ہے۔ اس فیصلے کے بعد اب دیکھنا یہ ہے کہ اس نشست پر کس امیدوار کا انتخاب ہوتا ہے اور اس سے لاہور کی سیاست پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

مزیدخبریں