ڈبلیو ایچ او نے پاکستان اور افغانستان کو پولیو کے عالمی پھیلاؤ کا ذمہ دار قرار دے دیا

02:14 PM, 1 Aug, 2025

اسلام آباد :  عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے پاکستان اور افغانستان میں پولیو وائرس کی موجودگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کو عالمی سطح پر پولیو کے پھیلاؤ کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان انسداد پولیو کے لیے باہمی تعاون جاری رکھیں، کیونکہ اس خطرناک وائرس پر قابو پانے کے لیے علاقائی ہم آہنگی ناگزیر ہے۔

ادارے نے واضح کیا ہے کہ آئندہ تین ماہ تک پاکستان میں پولیو کی نگرانی جاری رکھی جائے گی، اور اس دوران انسداد پولیو کے لیے کیے گئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

ڈبلیو ایچ او نے ہدایت کی ہے کہ پاکستان سے بیرونِ ملک سفر کرنے والوں کے لیے پولیو سے بچاؤ کی ویکسین لازمی ہوگی، تاکہ وائرس کو دیگر ممالک میں پھیلنے سے روکا جا سکے۔

مزیدخبریں