امریکی بزنس وفد کا دورہ پنجاب، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون بڑھانے پر زور

11:39 AM, 1 Aug, 2026

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب میں امریکی بزنس وفد کی موجودگی سرمایہ کاروں کے اعتماد کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا طویل عرصے سے پاکستان کے اہم اقتصادی شراکت داروں میں شامل ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات کے نئے باب کو سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی اور جدت کے ذریعے مزید مضبوط بنایا جانا چاہیے۔

امریکی اعلیٰ سطح کے بزنس وفد سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ نجی شعبوں کے درمیان تعاون اقتصادی ترقی کے لیے انتہائی اہم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب وہ انجن ہے جو پورے ملک کی ترقی اور معاشی نمو کو آگے بڑھا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ پنجاب قومی جی ڈی پی میں 55.7 فیصد حصہ ڈالتا ہے، جبکہ ملکی مینوفیکچرنگ شعبے میں صوبے کا حصہ 48 فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے پاس ایک متحرک، پرجوش اور محنتی افرادی قوت موجود ہے، جبکہ نوجوان اور ہنرمند ورک فورس طویل مدتی اقتصادی ترقی کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کرتی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اور حکومت کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

مزیدخبریں