پنجاب کے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول پر، دریائے سندھ کے بعض مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

12:10 PM, 1 Aug, 2026

لاہور: پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔ ترجمان پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق دریائے چناب، جہلم، راوی اور ستلج میں پانی کی صورتحال معمول پر ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے سندھ میں کالاباغ اور چشمہ کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے، تاہم صورتحال قابو میں ہے۔

دوسری جانب ڈیرہ غازی خان کی رودکوہیوں میں بھی پانی کا بہاؤ معمول کی سطح پر ہے۔ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ دریاؤں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔

مزیدخبریں