شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 خوارج ہلاک،میجر حافظ احسان الہٰی شہید

05:00 PM, 1 Aug, 2026

راولپنڈی: شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس کے دوران فتنہ الخوارج کے 5 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائی کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں میجر حافظ احسان الہٰی نے وطن کے دفاع میں بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں موجود دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، جبکہ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

مزیدخبریں