ضلع نوشکی میں سیکیورٹی فورسز کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی، 7 دہشت گرد ہلاک

07:27 PM, 1 Aug, 2026

راولپنڈی: بلوچستان کے ضلع نوشکی میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس اطلاعات پر مبنی کارروائی کرتے ہوئے سات دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 30 اور 31 جولائی کی درمیانی شب دہشت گردوں کی موجودگی کی قابلِ اعتماد اطلاع موصول ہونے پر فورسز نے فوری طور پر آپریشن شروع کیا۔ خفیہ معلومات کی مدد سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کی نشاندہی کی گئی، جس کے بعد بھرپور کارروائی کرتے ہوئے تمام دہشت گردوں کو انجام تک پہنچا دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق فتنہ الہندوستان سے تھا، جبکہ مارے جانے والوں میں ایک خودکش حملہ آور بھی شامل تھا۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے زیرِ استعمال اسلحہ، گولہ بارود اور دیسی ساختہ بارودی مواد کو قبضے میں لینے کے بعد موقع پر ہی تباہ کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ ٹھکانے پر موجود آئی ای ڈیز (IEDs) اور دیگر دھماکا خیز مواد کو بھی محفوظ طریقے سے ناکارہ بنا کر تلف کر دیا گیا۔

مزیدخبریں