حکومت سیاستدانوں کو نہیں کاروباری شخصیات کو گرفتار کرتی ہے، عارف علوی

حکومت سیاستدانوں کو نہیں کاروباری شخصیات کو گرفتار کرتی ہے، عارف علوی

سلام آباد: رہنماءپاکستان تحریک انصاف ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کاروباری شخصیات کو پکڑنے کے لئے توتیار ہے لیکن سیاستدانوں کو پکڑنے کے لئے وہ تیار نہیں ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہنڈی کے زریعے پیسہ ملک سے باہر جا رہا ہے،ملک سے لوٹا ہواپیسہ واپس آیا تو سارا قرض اترنے کے باوجود بھی پیسہ بچ جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں روزانہ سماعت کی درخواست مل کر دیتے ہیں،یہ اپنا سسٹم تباہ کرتے جا رہے ہیں،اب معاملہ جس طرف جاتا ہے جائے۔