نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کا پلڑا بھاری رہا

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کا پلڑا بھاری رہا
کیپشن: تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

لاہور:پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹیموں کے مابین پاکستان میں 1955ء سے یکم مئی تا3مئی2002 کے دوران 21ٹیسٹ میچ کھیلے گئے جن میں سے13میچ پاکستان نے جیتے،2میچ نیوزی لینڈنے جیتے اور6میچ ڈراہوئے۔

جبکہ1955 ء سے اب تک57ٹیسٹ میچ کھیلے گئے جن میں سے25میچ پاکستان نے جیتے، 11 میچ نیوزی لینڈنے جیتے اور21میچ ڈراہوئے۔پاکستان کی کامیابی کاتناسب43.85فیصد اورنیوزی لینڈکی کامیابی کاتناسب19.29فیصدجبکہ دونوں ٹیموں کے مابین میچ ڈراہونے کاتناسب36.84فیصدہے۔


پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹیموں کے مابین پاکستان کی سرزمین پرآخری میچ یکم مئی2002ء سے3مئی 2002ء تک قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلاگیاجوپاکستان نے 324رنزسے جیتا۔

پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹیموں کے مابین نیوزی لینڈمیں 1965ء سے25تا29نومبر2016کے دوران31ٹیسٹ میچ کھیلے گئے جن میں سے10میچ پاکستان نے جیتے،7میچ نیوزی لینڈنے جیتے اور14میچ ڈراہوئے۔

نیوزی لینڈمیں پاکستان کی کامیابی کاتناسب32.25فیصداورنیوزی لینڈمیں نیوزی لینڈکی کامیابی کا تناسب 22.58 فیصد جبکہ دونوں ٹیموں کے مابین میچ ڈراہونے کاتناسب45.16فیصدہے۔