پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور پولیس پر فائرنگ، ایک اہلکار شہید

02:10 PM, 1 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

پشاور: ضلع خیبرکی تحصیل باڑہ میں پولیو رضاکاروں کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں اور شدت پسندوں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں اہلکار شہید جبکہ ایک شدت پسند بھی مارا گیا۔

فائرنگ میں پولیو رضار کار محفوظ رہے، باقی شدت پسند فرار  ہو گئے۔ 

 واقعے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی۔

مارے گئے شدت پسند سے کلاشنکوف اور دستی بم برآمدہوا۔

مزیدخبریں