اسلام آباد : عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو حتمی ووٹر فہرستیں نادرا سے موصول ہوگئی ہیں۔ الیکشن کمیشن کو بغیر تصاویر کے ووٹر فہرستیں موصول ہوئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 90 فیصد اضلاع میں ووٹر فہرستیں مہیا کر دی ہیں۔ باقی اضلاع میں کل تک فہرستیں پہنچ جائیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ووٹرز 8300 پر اپنے ووٹ کا اپڈیٹڈ اندراج چیک کر سکتے ہیں ۔ نادرا یکم جنوری تک ووٹرز کی تصاویر والی فہرستیں الیکشن کمیشن کو دے گا۔
تصاویر والی ووٹر فہرستیں صرف الیکشن حکام کے پاس موجود رہیں گی ۔ امیدواروں اور پولنگ ایجنٹس کو بغیر تصاویر کے ووٹر فہرست دی جائے گی۔