آزاد فلسطینی ریاست ہی اسرائیل فلسطین تنازع کا واحد حل ہے، پوپ لیو

01:59 PM, 1 Dec, 2025

روم: رومن کیتھولک چرچ کے روحانی پیشوا، پوپ لیو نے کہا ہے کہ آزاد فلسطینی ریاست ہی اسرائیل فلسطین تنازع کا واحد حل ہے۔ ترکیہ سے لبنان جاتے ہوئے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پوپ نے دو ریاستی حل کی حمایت کی، جو کئی سالوں سے رومن کیتھولک چرچ کی اعلیٰ قیادت کی پالیسی رہی ہے۔

پوپ لیو نے کہا، "ہم سب جانتے ہیں کہ اسرائیل دو ریاستی حل کو قبول نہیں کرتا، مگر ہم پھر بھی یہی سمجھتے ہیں کہ یہی حل اسرائیل فلسطین تنازع کا واحد راستہ ہے۔" ان کا کہنا تھا کہ رومن کیتھولک چرچ کی مرکزی قیادت، ہولی سی نے 2015 میں فلسطین کو ایک ریاست کے طور پر تسلیم کر لیا تھا، اور یہ موقف آج بھی برقرار ہے۔

مزیدخبریں