سونے کی قیمت میں 2,700 روپے کا اضافہ

05:25 PM, 1 Dec, 2025

کراچی: ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فی تولہ سونے کی قیمت میں 2,700 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 46 ہزار 862 روپے پر پہنچ گئی۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، کاروباری ہفتے کے پہلے دن 24 قیراط سونے کی قیمت میں 2,700 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 46 ہزار 862 روپے ہوگئی۔ اسی طرح، 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت میں 2,315 روپے کا اضافہ ہوا اور نئی قیمت 3 لاکھ 83 ہزار 112 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 27 ڈالر کے اضافے سے فی اونس 4,245 ڈالرز پر پہنچ گئی، جبکہ چاندی کی قیمت بھی عالمی مارکیٹ میں 56.51 ڈالرز فی اونس تک پہنچ گئی۔

دوسری جانب، چاندی کی فی تولہ قیمت میں 54 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 5,963 روپے تک پہنچ گئی۔ 10 گرام چاندی کی قیمت 46 روپے کے اضافے سے 5,112 روپے ہوگئی۔
 
 

مزیدخبریں