شرافت سے کام نہ ہوا تو خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگ سکتا ہے:فیصل واوڈا

06:36 PM, 1 Dec, 2025

اسلام آباد:سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ انہوں نے پہلے ہی واضح کر دیا تھا کہ اگر شرافت سے معاملہ نہیں چلے گا تو خیبرپختونخوا میں گورنر راج کا آپشن موجود ہے۔ انہوں نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ کوشش ہونی چاہیے کہ صوبائی حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے، لیکن اگر ایسا نہیں ہوتا تو گورنر راج لگانے کا اختیار استعمال ہو سکتا ہے۔

صحافی کے سوال پر کہ فیصل کریم کنڈی کی جگہ نیا گورنر کون ہو سکتا ہے، فیصل واوڈا نے جواب دیا کہ اگر نام پر اتفاق رائے نہ ہوا تو سیاسی شخص کے نام پر فیصلہ نہیں کیا جا سکتا۔

چیف آف ڈیفنس فورسز سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ آرمی چیف اور کمانڈ موجود ہے، نوٹیفیکیشن آج ہو یا کل، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، اور ممکن ہے کہ نوٹیفیکیشن کی بجائے کوئی تقریب ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کا اسمبلی میں آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ حکومت کے ساتھ مضبوط موقف میں کھڑے ہیں۔

مزیدخبریں