سردی کی شدت بڑھتے ہی ایل پی جی مزید مہنگی، اوگرا نے دسمبر کے نرخ بڑھا دیے

08:45 PM, 1 Dec, 2025

اسلام آباد:سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے دسمبر کے لیے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت 7 روپے 39 پیسے فی کلو بڑھا دی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 208 روپے 99 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح 11.8 کلوگرام گھریلو سلنڈر 87 روپے 21 پیسے مہنگا ہوگیا ہے، اور نئی قیمت 2466 روپے 10 پیسے طے کر دی گئی ہے۔ اوگرا کے مطابق قیمتوں میں یہ اضافہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ایل پی جی کی پیداواری قیمت کا انحصار سعودی آرامکو سی پی پر ہوتا ہے، جب کہ ڈالر کے ایکسچینج ریٹ میں تبدیلی بھی قیمتوں پر اثرانداز ہوتی ہے۔ رواں ماہ سعودی آرامکو سی پی میں 4.93 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جب کہ ڈالر کے اوسط ریٹ میں 0.15 فیصد کمی آئی ہے۔

مزیدخبریں