حافظ سعید سمیت 38 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل

حافظ سعید سمیت 38 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل

اسلام آباد : وزارت داخلہ نے جماعت الدعو کے امیر حافظ سعید سمیت 38 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کر دیے۔نیو نیوز کے مطابق ای سی ایل میں شامل کیے گئے تمام 38 افراد کا تعلق جماعت الدعو اور لشکر طیبہ سے ہے۔

وزارت داخلہ نے اس حوالے سے ایف آئی اے اور تمام صوبائی حکومتوں کو مراسلے جاری کر دیے.وزارت داخلہ کے مراسلوں کے ہمراہ 38افراد کی فہرست منسلک کی گئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ نے اس حوالے سے ایف آئی اے کو ہدایت جاری کردی ہیں. ان 35 افراد کے نام پاسپورٹس اور شناختی کارڈز بھی بلاک کردیے گئے ہیں ساتھ ہی ان کے اثاثوں کے حوالے سے بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔مزید اطلاعات ہیں کہ ان افراد کے بھی اثاثے منجمد کیے جاسکتے ہیں جب کہ مرکزی رہنما سمیت جماعت الدعو اور فلاح انسانیت فانڈیشن کے اثاثے پہلے ہی منجمد کیے جاچکے ہیں.