جب سے پاکستان آیا ہوں حقانی نیٹ ورک ڈھونڈ رہا ہوں ، کہیں نظر نہیں آیا:چینی سفیر

جب سے پاکستان آیا ہوں حقانی نیٹ ورک ڈھونڈ رہا ہوں ، کہیں نظر نہیں آیا:چینی سفیر
کیپشن: chines ambassador yao visit pakistan چینی سفیر یائو زینگ

پشاور:چینی سفیر یاوژینگ نے پاکستان میں حقانی نیٹ ورک کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آنے کے بعد سے ڈھونڈ رہا ہوں ، حقانی نیٹ ورک نظر نہیں آیا۔

تفصیلات کے مطابق چینی سفیر یاوژینگ نے مزاح کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آنے کے بعد سے حقانی نیٹ ورک کو ڈھونڈ رہا ہوں کہیں نظر نہیں آ رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ افغانستان میں تھا تو حقانی نیٹ ورک کی پاکستان میں موجودگی کا بڑا چرچا سنا تھا ، افغانستان کی مالی نہیں ، منصوبوں کی تعمیر میں مدد کر رہے ہیں۔

یاوژینگ نے کہا کہ چین پاکستان سے افغان مہاجرین کی واپسی کے عمل میں پوری مدد کررہا ہے ، خیبر پختونخوا کے راستے افغانستان اور سینٹرل ایشیا سے رابطہ ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ سی پیک کے تناظر میں خیبر پختونخوا کی اہمیت سب سے زیادہ ہے۔