اسلام آباد : حکومت پاکستان نے کوہاٹ میں میڈیکل کالج کی طلبہ عاصمہ رانی کے قتل میں نامزد مرکزی ملزم مجاہد آفریدی کانام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا،وفاقی حکومت نے یہ اقدام کے پی حکومت کی جانب سےبھیجی گئی درخواست پر کیا۔ذرائع کے مطابق عاصمہ رانی قتل کیس میں نامزد ملزم مجاہد آفریدی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے علاوہ اس کے تمام بینک اکاونٹس منجمد کردیے گئے اوراس کاپاسپورٹ وشناختی کارڈ بھی بلاک کردیا گیا۔
خیال رہے کہ 28 جنوری کو کوہاٹ میں میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کو رشتہ نہ دینے پر مجاہد اللہ آفریدی نامی شخص نے فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا، جس سے طالبہ جاں بحق ہوگئی تھی جبکہ سپریم کورٹ اس معاملے پرسوموٹو نوٹس لے چکی ہے۔تاہم نامزد ملزم مجاہداللہ آفریدی سعودی عرب فرار ہوچکا ہے جس کی گرفتار ی کے لئے خیبر پختونخوا پولیس کی درخواست پر وفاقی تحقیقاتی ادارے نے سعودی عرب میں انٹرپول سے ملزم کی گرفتاری میں تعاون کی اپیل کر رکھی ہے۔
عاصمہ رانی کے قاتل کا نام ای سی ایل میں شامل
10:50 PM, 1 Feb, 2018