پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ ٹی ٹونٹی سیریز, 20 رکنی سکواڈ کا اعلان

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ ٹی ٹونٹی سیریز, 20 رکنی سکواڈ کا اعلان

کراچی : پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پروٹیز اور گرین شرٹس کے درمیان ٹی 20 سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ بابر اعظم گرین شرٹس کی قیادت کریں گے،جبکہ حسن علی، آصف علی، عماد بٹ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے ۔

محمد حفیظ، وہاب ریاض، فخر زمان کی ٹی 20 سے چھٹی ہوگئی ہے ،شاہین بمقابلہ پروٹینز20 رکنی قومی ٹی ٹونٹی سکواڈ کی نقاب کشائی ہوئی ہے ۔ 

حیدرعلی، خوشدل شاہ، حسین طلعت، افتخار احمد،محمد رضوان، سرفراز احمد، حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی، فہیم اشرف، عثمان قادر، اورمحمد حسنین سکواڈ میں برقرار رہے ہیں ۔ 

ٹی 20  سیریز کے لیے آصف علی، محمد نواز،  عامر یامین، عماد بٹ، حسن علی کی واپسی ممکن ہوئی ہے ۔  جبکہ نئے چہروں میں ظفر گوہر،زاہد محمود، دانش عزیز شامل ہیں ۔ 

ڈراپ ہونے والوں میں فخر زمان، محمد حفیظ، وہاب ریاض، عبداللہ شفیق، محمد موسی، عماد وسیم شامل ہیں ۔ چیف سلیکٹر محمد وسیم کا موقف ہے کہ محمد حفیظ دستیاب نہیں تھے ۔ 

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ اور پاکستان میں سیریز کا آغاز گیارہ فروری سے ہوگا۔