مشیر کھیل سندھ ان ایکشن ،نوجوان باکسر کی ہلاکت کی انکوائری کا حکم

08:26 PM, 1 Feb, 2021

کراچی میں کک باکسنگ کے مقابلوں میں باکسر کی ہلاکت کے بعد تمام غیرقانونی کھیلوں پر پابندی عائد 

مشیر کھیل سندھ بنگل خان مہرنے نوجوان کک باکسر کی ہلاکت کا نوٹس لیتے  ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ ٹارگٹڈ مرڈر ہے یا حادثہ اس بات کی انکوائری کی جائے ۔ 

نوجوان باکسر محمد اسلم کراچی میں ہونے والی کھیلوں میں ایک مقابلے کے دوران حریف باکسر کا تیز پنچ لگنے سے زخمی ہوگئے تھے ان کو ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے ۔ محمد اسلم کی ماشوم بابا قبرستان میں تدفین کردی گئی ہے ۔ 

مزیدخبریں