لندن : برطانیہ، سعودی عرب اور قطر نے بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت کی ہے، اور پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
برطانوی ہائی کمیشن نے اپنے بیان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ "ہماری ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں، اور ہم امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔"
سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ "ہم بلوچستان میں دہشت گردوں کی پُرتشدد کارروائیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔ پاکستانی فورسز دہشت گردی کے خلاف بہترین حکمت عملی کے ساتھ مقابلہ کر رہی ہیں، اور ہم پاکستانی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔"
قطر کی وزارتِ خارجہ نے بھی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ "قطر ہر قسم کے تشدد، دہشت گردی اور مجرمانہ کارروائیوں کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے۔ ہم شہدا کے لواحقین اور پاکستانی عوام و حکومت کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں۔"