فلوریڈا : یوکرین کے جاری تنازعے پر بات چیت کے لیے امریکی اور روسی حکام نے فلوریڈا کے شہر میامی میں ایک اہم ملاقات کی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق، اس ملاقات کے بعد امریکی نمائندہ خصوصی سٹیووٹکوف نے کہا کہ یوکرین تنازع پر بات چیت تعمیری رہی ہے۔
اس ملاقات میں امریکی وزیر خزانہ اور صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر بھی شریک تھے، جنہوں نے مذاکرات میں اہم کردار ادا کیا۔ ذرائع کے مطابق، روس اور یوکرین کے درمیان بات چیت کے اگلے دور کی میزبانی امریکا کی ثالثی میں ابو ظہبی میں کی جائے گی، جو آج متوقع ہے۔
یہ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کو کم کرنے اور یوکرین تنازع کے حل کے لیے پیش رفت کا ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔