انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کا روایتی حریف بھارت کے ساتھ آج اہم مقابلہ

10:54 AM, 1 Feb, 2026

لاہور : آج انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کا روایتی حریف بھارت کے ساتھ اہم مقابلہ ہو گا۔ پاکستان کو سیمی فائنل تک پہنچنے کے لیے بھارت کو بڑے مارجن سے شکست دینا ہوگی۔ اس وقت گروپ 2 میں انگلینڈ، افغانستان اور آسٹریلیا پہلے ہی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں، اور اب صرف ایک جگہ باقی ہے۔

پاکستانی ٹیم کے لیے صرف فتح کافی نہیں ہوگی کیونکہ اس کے 4 پوائنٹس ہیں اور رن ریٹ بھی کم ہے۔ دوسری طرف بھارت 6 پوائنٹس اور مضبوط رن ریٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ اس لیے پاکستان کو نہ صرف بھارت کے برابر پوائنٹس حاصل کرنے کے لیے بلکہ رن ریٹ میں بھی روایتی حریف سے آگے نکلنے کے لیے بڑی فتح حاصل کرنی ہوگی۔

اگر پاکستان پہلے بیٹنگ کرتا ہے، تو اسے کم از کم 85 رنز سے کامیابی حاصل کرنی ہوگی۔ اگر پاکستان کو ہدف کا تعاقب کرنا پڑا تو اسے تیز رفتاری سے ہدف عبور کرنا ہوگا۔ مثال کے طور پر، اگر بھارت کا اسکور 251 رنز ہوتا ہے تو پاکستان کو 29.4 اوورز یا اس سے کم میں ہدف حاصل کرنا ہوگا تاکہ سیمی فائنل تک رسائی ممکن ہو سکے۔

مزیدخبریں