تہران : ایران، روس اور چین نے شمالی بحرِ ہند میں مشترکہ بحری مشقوں کا اعلان کیا ہے، جنہیں "میری ٹائم سکیورٹی بیلٹ" کا نام دیا گیا ہے۔ ایران کے نیم سرکاری تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ مشقیں رواں ماہ منعقد ہوں گی، جن میں ایران کی بحریہ، پاسداران انقلاب کے گارڈز، چین اور روس کی بحری افواج حصہ لیں گی۔
رپورٹ کے مطابق ان مشقوں کا مقصد تینوں ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانا اور کسی بھی ممکنہ حملے یا خطرے سے نمٹنے کے لیے تیاری کرنا ہے۔ یہ مشقیں 2019 میں ایران کی بحریہ کی طرف سے شروع کی گئی تھیں اور اب تک سات مرتبہ منعقد ہو چکی ہیں۔
یہ مشقیں اس وقت کی جارہی ہیں جب امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو چکا ہے اور امریکا نے مشرق وسطیٰ میں اپنے بحری بیڑے کو تعینات کر دیا ہے۔