پی سی بی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنے کی صورت میں پلان تیار کر لیا

01:32 PM, 1 Feb, 2026

لاہور : آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت کے حوالے سے اہم فیصلہ آج متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ملاقات آج شیڈولڈ ہے۔ ملاقات کے بعد ورلڈ کپ کے حوالے سے باضابطہ اعلان کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ورلڈ کپ میں شرکت کے بارے میں فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔ اس فیصلے کے بعد قومی ٹیم کی نئی کٹ کی رونمائی کا بھی فیصلہ کیا جائے گا، اور اگر پاکستان ورلڈ کپ کے لیے نہیں جاتا تو کٹ کی رونمائی نہیں کی جائے گی۔

اگر پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرتا ہے تو پی سی بی نے متبادل طور پر ایک پلان تیار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، اس صورت میں لاہور میں 4 ٹیموں کا ٹورنامنٹ کرایا جائے گا، جس میں پاکستان کی ٹیم اور شاہینز انڈر 18 ٹیم کو ملا کر چار ٹیمیں بنائی جائیں گی۔ اس ٹورنامنٹ کا مقصد ورلڈ کپ کے بدلے کسی حد تک قومی کرکٹ کی سرگرمیوں کو برقرار رکھنا ہوگا۔

مزیدخبریں